بھٹکل 13/اپریل (ایس او نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے جو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اس میں لوگوں کو گھر سے نکلنے پر سخت پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے عوام کے لئے ضروری اخراجات کے لئے بینکوں سے رقم نکالنے میں دشواری پیش آرہی تھی۔
بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عوام کو اب بینکوں کی طرف سے گھر بیٹھے رقم پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس سہولت کی وجہ سے اب لوگوں کو بینکوں میں یا اے ٹی ایم بوتھ تک جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ درج ذیل فون نمبروں پر کال کرنے پر متعلقہ بینک کا اسٹاف گھر پر پہنچ جائے گا اورچیک یا رقم نکالنے کی سلِپ لے کر ضروری رقم کھاتے دار کو اداکرے گا۔
البتہ کھاتے سے نکالی جانے والی زیادہ سے زیادہ رقم 10,000/-روپے ہوگی۔ اور یہ سہولت صرف بھٹکل ٹاؤن اور جالی پٹن پنچایت علاقے کے کھاتے داروں کو حاصل رہے گی۔
بتایا گیا ہے کہ فی الحال اسٹیٹ بینک آف انڈیا، اربن بینک اور اسلامک ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے یہ سروس دی جارہی ہے۔ پھر مرحلہ وار دوسرے بینکوں میں بھی یہ سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدام کیا جائے گا۔بینک کے کام کاج کے دنوں میں صبح 10.30بجے سے 2بجے تک یہ سروس کھاتے داروں کو دی جائے گی۔اس کے لئے کھاتے دار ان نمبروں پر کال کرسکتے ہیں:
۱۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیابھٹکل: 227535
۲۔ اربن بینک بھٹکل: 226432
۳۔ اسلامک ویلفیئر سوسائٹی: 226601, 9945498008